لاہور (جیوڈیسک) سیشن عدالت نے ماں بیٹیوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر سی سی پی او کو تھانہ شاد باغ کے اے ایس آئی منصور کے خلاف مقدمہ درج کرکے رپورٹ 10 روز میں عدالت کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سیشن عدالت میں ندیم نامی نوجوان نے حبس بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تھانہ شاد باغ پولیس نے والد اور دو بہنوں کو غیرقانونی طور پر گھر میں محبوس کر لیا ہے۔
عدالت سے استدعا ہے انہیں برآمد کروایا جائے۔ فاضل جج نے ناصر حبیب کو بیلف مقرر کرکے کارروائی کا حکم دیا جنہوں نے مذکورہ تھانہ میں چھاپہ مار کر درخواست گزار کی نشان دہی پر ماں بیٹیوں کو برآمد کر لیا۔