کراچی : غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے کیبن میں آتشزدگی، 27 مسافر زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سے دبئی جانے والی غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کیبن میں آگ لگ گئی۔ مسافروں کو ہنگامی دروازے سے باہر نکالا گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران شوٹس سے اترتے ہوئے 3 ایئر ہوسٹس سمیت 27 مسافر زخمی ہو گئے۔

طیارے میں آگ جمپ سیٹ کے نیچے لگی جس پر ایئرہوسٹس بیٹھی تھی۔ کراچی ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 609 کے طیارے میں عین اس وقت آگ لگ گئی جب طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے کی جانب ٹیکسی کر رہا تھا۔

آگ لگنے سے طیارے کے کیبن میں دھواں بھر گیا جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو ایمرجنسی بریک لگا کر روکا۔ فوری طور پر طیارے کے ایمرجنسی ڈور کھول دیئے گئے اور شوٹ کے ذریعہ مسافروں کو طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔ تقریبا ًایک گھنٹہ تک کراچی ایئرپورٹ بند رہنے کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا۔