گیس کے نادہندہ صنعتکار کیخلاف 45 ہزار کا دعوی ڈگری

Gas

Gas

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج نے سوئی گیس کے کمرشل میٹر کے کنکشن کے نا دہندہ صنعتکار کے خلاف 45 ہزار کا دعویٰ ڈگری کر دیا۔ گیس یوٹیلیٹی کورٹ میں محکمہ سوئی گیس نے حافظ آباد روڈ کے حمید الدین کے خلاف 45 ہزار 670 روپے کا دعویٰ دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ صارف نے سوئی گیس کے استعمال کے باوجود بل ادا نہیں کیا۔

جس پر اسے بل کی ادائیگی کے لئے نوٹس اور پھر فائنل نوٹس بھجوایا گیا تاہم صارف نے رقم کی ادائیگی نہیں کی اسلئے اسے طلب کر کے کمپنی کی رقم دلوائی جائے عدالت نے طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر صارف حمیدالدین کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے دعویٰ ڈگری کر دیااور 30 روز کے بعد اجرائے ڈگری کی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔