پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی جاوید نسیم نے اپنی ہی حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے ’’گوخٹک گو‘‘ کا نعرہ لگادیا۔
پشاور پریس میں رکن اسمبلی جاوید نسیم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے جو منشور دیا تھا خیبر پختونخوا حکومت اس پر عمل درآمد نہیں کر رہی جبکہ حکومت میں ایسے افراد کو بطور وزرا شامل کیا گیا ہے جو کرپٹ ہیں اور جن کی وجہ سے پارٹی بدنام ہو رہی ہے۔
جاوید نسیم نے کہا کہ وہ 15 اکتوبر کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر تحریک انصاف حکومت اور اس میں شامل وزرا کی مبینہ کرپشن کے خلاف دھرنادیں گے جو کہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔