مسافروں کو انٹرسٹی بس مالکان سے 2 لاکھ روپے زائد کرایہ واپس دلوایا گیا

Intercity Bus

Intercity Bus

کراچی (جیوڈیسک) کمشنر کراچی کی ہدایت پر سیکریٹری آ ر ٹی اے نے عید الاضحی کے موقع پر انٹر سٹی بسوں کی جانب سے من مانے کرائے کیخلاف مہم شروع کر دی ہے۔

مہم کے دوران مسافروں کو بس مالکان سے زائد کرایہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے وا پس دلوادیا جبکہ ایک لاکھ روپے بس ما لکان پر جرمانہ کیا ، سکریٹری آر ٹی اے نے اس سلسلہ میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی ہے۔

جس نے ہفتہ کو انٹر سٹی بسوں کے شہر میں قائم مختلف اڈوں پر کارروائی کی ، انھوں نے کراچی ٹول پلازہ پر کارروائی کر کے مختلف مسافروں کو زائد کرایہ 95000 روپے واپس کرایا جبکہ بس مسافروں سے زائد کرایہ لینے پر مالکان پر 8000 جرمانہ کیا۔

سیکریٹری آر ٹی اے اور ان کی ٹیم نے کینٹ اسٹیشن سے چلنے والی انٹر سٹی بس مالکان پر بھی مسافروں سے زائد کرایہ لینے پر بس مالکان پر 15 ہزار جرمانہ عائد کیا جبکہ کینٹ اسٹیشن پر جن مسافروں سے زائد کرایہ لیا گیا تھا وہ بھی انھیں واپس کرایا۔

مجموعی طور پر یہاں مسافروں کو 45000 روپے واپس دلوائے ، سیکریٹری آرٹی اے نے تاج کمپلیکس ، صدر اور ایمپریس مارکیٹ انڑ سٹی بس اڈوں پر بھی کارروائی کی، یہاں کارروائی کر کے مسافروں کو ان سے لیا جا نیوالا زائد کرایہ 55000 روپے واپس دلوائے جبکہ بس مالکان کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے سیکریٹری آر ٹی اے اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ انٹر سٹی بسوں کی جانب سے من مانا کرایہ لینے والوں کیخلاف بلا رعایت کا رروائی کریں، ایسے بس مالکان کی نشاندہی میں مدد کریں وہ 02199293443 پر رابطہ کر کے شکایت درج کراسکتے ہیں۔