جیپ کی خرابیوں سے تنگ خاندان کا انوکھا احتجاج

Jeep

Jeep

سڈنی (جیوڈیسک) کہتے ہیں کہ غصہ عقل کو کھا جاتا ہے اور انسان غصے میں ہمیشہ نقصان ہی کر بیٹھتا ہے۔ ایسا ہی کچھ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اس خاندان نے کیا۔

جو اپنی شاندار گاڑی کی خرابیوں کولیکر ڈیلر اور جیپ بنانے والی کمپنی کے رویے سے اس قدر دلبرداشتہ ہوا کہ طیش میں آکر اپنی گاڑی خود ہی تباہ کروا ڈالی۔ جذباتی خاندان نے جیپ کو اچھی طرح ہتھوڑوں اور ڈنڈوں کی مدد سے تباہ کرنے کے بعد اسے بھاری مشینری کی مدد سے تباہ کیا۔

اور پھر آگ بھی لگا ڈالی۔ انتقام اور غصے سے بھرے خاندان کے اس جذباتی اقدام کی یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور اب تک اسے کئی لاکھ سے افراد دیکھ چکے ہیں۔