ترک صدر اردگان نے امریکی نائب صدر سے معافی کا مطالبہ کر دیا

Erdogan

Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) امریکی نائب صدر بائیڈن نے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کے دوران کہا ترکی اور علاقے کے دوسرے ممالک نے شام کے صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے لئے القاعدہ اور النصرہ فرنٹ سمیت انتہا پسند گروپوں کی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا ترک صدر نے انہیں بتایا کہ ترکی نے بشار الاسد کی فوج سے لڑنے کے لئے بہت سے غیر ملکی جنگجوؤں کو راستہ دیا۔ استنبول میں نماز عید کے بعد صدر اردگان نے امریکی نائب صدر کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔