نیویارک (جیوڈیسک) دنیا بھر میں آج ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منایا جارہا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم اور ناقابل فراموش کردار کو اجاگر کرنا اور ان کی بے پناہ خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیراہتمام 5 اکتوبر 1994 کوپہلی مرتبہ اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا۔ دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں سیمینارز ، کانفرنسیں اور تقریبات ہوں گی۔
اور دنیا بھر کے اساتذہ یہ عہد کریں گے کہ وہ معاشرے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھار کھیں گے اور بلند معیار تعلیم کے ذریعے آنے والی نسلوں کی خدمت کریں گے۔