اسلام آباد؛ تاوان کے لیےاغوا کی گئی بچی بازیاب، 2 اغوا کار گرفتار

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کی گئی سات سالہ بچی کو بازیاب کرا کے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او محمد باقر کے مطابق تھانہ مارگلہ کی حدود سے اغوا کی گئی بچی کو بحفاظت بازیاب کرا کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر اے ایس آئی محمد انور نے کہ 7 سالہ زرنش کو اغوا کر کے ملزمان نے 1 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ دونوں ملزم خرم شہزاد اور مٹھو ڈینٹر کو ٹیلی فون کال کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔