کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ناظم آبا دمیں علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی فراہمی میں تعطل کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی کراچی کے علاقے ناظم اباد میں نادریہ چوک کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک پر ٹائر اور دیگر کچرا جلا رو ڈبلاک کردیا۔
مظاہرین کا کہناتھا کہ طویل عرصے سے علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہے جبکہ بجلی کی بھی انکھ مچولی جاری ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔