آپٹما نے بجلی گیس کا لوڈ شیڈنگ شیڈول مسترد کر دیا

APTMA

APTMA

لاہور (جیوڈیسک) آپٹما نے بجلی اورگیس کے لوڈ شیڈنگ شیڈول کو مسترد کرتے ہوئے عید کے بعد صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں صنعتی سیکٹر کوبجلی ، گیس کی دس روز ہ بندش سراسر زیادتی اور روز گار چھیننے کی سازش ہے۔

آپٹما رہنماؤں نے لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید پر بجلی گیس کی بندش کا شیڈول صنعت دشمنی ہے۔ پہلے ہی صنعتیں روزانہ چند گھنٹے چلتی ہیں، تین روز گیس اور بجلی نہ ملی تو صنعتی پہیہ کیسے چلے گا۔ آپٹما رہنما شہزاد علی خان کا کہنا تھا۔

کہ توانائی بحران سے اس سال ٹیکسٹائل کے ہدف سے ڈھائی ارب ڈالر کی کم برآمدات ہونگی، ملیں بند رہنے سے بے روز گاری میں بھی اضافہ ہو گا۔ مایوسی کا شکار صنعت کار وں کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجیحات درست نہیں، ایک بار ملیں بند ہو نے سے سرمایہ باہر چلا گیا تو اس کی واپسی ممکن نہیں رہے گی۔