کراچی (جیوڈیسک) نیا پاکستان بننے کے بعد جہاں اداکارہ میرا عمران خان سے شادی کرنا چاہتی ہیں وہیں اداکارہ لیلیٰ نے موجودہ پاکستان میں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خواہش ظاہر کردی۔
اداکارہ لیلیٰ سے جب پوچھا گیا کہ اگر انہیں عمران خان، حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شادی کی پیش کش کی جائے تو وہ کس سیاست دان کو اپنا جیون ساتھی بنانا پسند کریں گے جس پر لیلیٰ نے بلال بھٹو سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔
تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے شادی کے لئے بلاول کا ہی انتخاب کیوں کیا تو لیلیٰ کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا بس میری مرضی۔ اس سے قبل اداکارہ میرا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نئے پاکستان میں شادی کروں گی اور اگر عمران خان چاہیں تو میں ان کے ساتھ شادی کے لئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اداکارہ لیلیٰ یہ دعویٰ کرچکی ہیں کہ پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بند انہیں اپنی بہو بنانا چاہتے ہیں تاہم لیلیٰ کا کہنا تھا وہ ابھی سوچ رہی ہیں کہ رشتے کے لئے ہاں کہیں یا ناں۔