ہانگ کانگ: احتجاج کرنے والا ایک شخص اونچی عمارت پر چڑھ گیا

Hong Kong

Hong Kong

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ میں ایک شخص پل کی چھت پر چرھ گیا ہے اور خود کشی کی کوشش کرر ہا ہے۔ عمارت کے رابطہ پل پر چڑھے اس شخص کا کہناہے کہ وہ رہنماوں سے بات کرنا چاہتا ہے۔

اس شخص کو بچانے کے لیے زمین پر گدا رکھا گیا ہے ، تاکہ چھلانگ لگانے پر اس کو کوئی چو ٹ نہ آئے۔ اس سے قبل مظاہروں میں موجود ایک شخص نے خاتون دوست کو شادی کا پیغام دیا۔

جسے قبول کرنے پر مظاہرے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامی مظاہرین کا احتجاج دوسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔ مظاہرین نے مرکزی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جمہوری اصلاحات فوری نافذ کی جائیں۔