راولپنڈی : ڈینگی وائر س کے 22 مریض تاحال زیر علاج

Dengue

Dengue

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے دو سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے 22 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے ایم ایس ڈاکٹر مسعود خان نے کہا ہے۔

کہ راولپنڈی کے دو سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے 22 مریض زیر علاج ہیں جس میں سے 20 مریض ہولی فیملی جبکہ 2 مریض بے نظیر بھٹواسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سال بھر میں اب تک 1 ہزار 9 مریضوں میں ڈینگی کا شبہ ظاہر کیا۔

گیا جس میں سے 110 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 110 مریضوں میں سے 22 مریض تاحال راولپنڈی کے دو اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سال بھر میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں میں سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔