عید قربان ، قصابوں کے ساتھ چھریاں تیز کرنے والوں کے نرخ بھی آسمان پر

Knives, Sharp

Knives, Sharp

پشاور (جیوڈیسک) سنت ابراہیمی کی تکمیل کے لیے مویشی منڈیوں میں خریداری جاری ہے وہیں قربانی کے لیے درکار اوزاروں کی دکانوں پر بھی ہجوم بڑھ گیا ہے۔ چھری ، چاقو اور ٹوکے بیچنے والے دکانداروں کے بھی وارے نیارے ہوگئے ہیں۔

سنت ابراہیمی کے لیے مویشی خرید لیا جائے تو مرحلہ آجاتا ہے قربانی کے لیے درکار اوزار یعنی چھری، چاقو اورٹوکے کی طرف توجہ دینے کا۔ پشاور کے بازاروں میں چھریوں کی دکانوں پر لوگوں کا ہجوم بڑھ گیا ہے لیکن زیادہ تر لوگ نئے اوزار خریدنے کی بجائے پرانی چھریوں ، چاقوئوں کی دھار تیز کرانے پر ہی اکتفا کررہے ہیں۔

تاجروں نے بھی اپنی چھریاں تیز کرتے ہوئے قیمتوں کو دوگنا کر دیا ہے قربانی کے یہ اوزار 150 سے 2 ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں۔ چھریوں ، چاقوئوں کے علاوہ سیخیں بھی لی جارہی ہیں کیونکہ تکہ بوٹی کرنے کے بعد باربی کیو کا لطف بھی اٹھانا ہے۔ لیکن خریداروں کے اس وقت ہوش اڑجاتے ہیں جب وہ سیخ کی قیمت سنتے ہیں جو 015 سے 025 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔