کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں 7 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیررائو انور کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد وں میں چودھری اسلم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے ، انہوں نے چودھری اسلم پر حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی تیار کی تھی۔ چودھری اسلم پر حملہ کرنے کے بعد ملزمان بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا۔مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیرنے بتایا کہ کارروائی کے وقت کالعدم تنظیم کا اجلاس جاری تھا۔