عالمی منڈی میں سونے کے نرخ دس ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے

Gold Prices

Gold Prices

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بارہ سو ڈالر فی اونس سے بھی کم پر آ گئے جو دس ماہ کی کم ترین سطح ہے، ملک میں بھی سونے کی قیمت دو سال کی کم ترین سطح پر آنے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخ گیارہ سو نوے ڈالر فی اونس پر آ گئے ہیں جو دسمبر دو ہزار تیرہ کے بعد کی کم ترین سطح ہے جس کے بعد امکان ہے مقامی منڈیوں میں بھی سونے کی قیمت سینتالیس ہزار روپے سے کم پر آنے کا امکان ہے جو دو سال کی کم ترین سطح ہے۔