میڈرڈ (جیوڈیسک) سپین کے وزیرا عظم ماریناؤ راجوئے نے ریفرنڈم کے بارے میں بات چیت کرنے کیلئے کاتالونیا کے رہنماؤں کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
راجوئے نے کہا کہ معاملے کو حل کر نے کیلئے قانون اور مذاکرات کے سوا کوئی تیسرا راستہ نہیں اور قانون سب سے بالاتر ہے انہوں نے کاتالونیا کے ساتھ رہنے کے عزم کا اظہار بھی کیا یاد رہے کے کاتالونیا کے رہنما سکاٹ لینڈ کی طرز پر 9نومبر کو ریفرنڈم کر وانے کا اعلان کر چکے ہیں جسے سپین کی حکومت نے آئینی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیا ہے مگر اس کے باوجود کا تالونیا کے رہنما ریفرنڈم کر وانے کیلئے پر عزم ہیں اور عدالتی فیصلے کو ماننے سے انکار ی ہیں۔