طاہر القادری کے ساتھ کافی حد تک معاملات طے پا گئے ہیں : گورنر سرور

Chaudhry server

Chaudhry server

پیر محل (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چودھری سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ طاہر القادری کے ساتھ کافی حد تک معاملات طے پا گئے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ بھی مذاکرات میں پیشرفت کی امید ہے۔

گورنر پنجاب نے اپنے آبائی علاقہ پیرمحل کے سیلاب متاثرین میں راشن اور عید گفٹ تقسیم کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

طاہر القادری کے ساتھ معاملات کافی حد تک طے پاگئے جبکہ عمران خان کے ساتھ بھی مذاکرات میں پیشرفت کی امید ہے۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ ملک میں ڈیم بنے ہوتے تو بجلی چار سے پانچ روپے یونٹ میں پیدا ہوتی اور سیلاب بھی نہ آتے اور پانی زراعت کے لیے استعمال ہوتا۔