فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں ایک شخص نے پلاٹ نام نہ کرنے پر اپنی بیوی کو جلا کر مار ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے واقعہ فیصل آباد کے علاقے سبینہ ٹاؤن میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ملزم غلام عباس اپنی بیوی کا پلاٹ اپنے نام کرانا چاہتا تھا لیکن بیوی رضا مند نہیں تھی۔ اسی جھگڑے پر غلام عباس نے مبینہ طور پر پیڑول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، جسے تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ خاتون کے ورثا کی درخواست پر پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔