ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپانی آتش فشاں کے قریب سے مزید 3 افراد کی نعشیں مل گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتہ قبل ماونٹ اونٹیک پھٹنے سے راکھ اور لاوا کی زد میں آگر مرنے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
ہفتہ کو مزید 3افراد کی نعشیں ملی ہیں جو کہ راکھ کے ڈھیر میں دفن تھے۔
ان افراد کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ مقامی حکام کے مطابق ابھی تک 16افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ماونٹ اونٹیک کے ارد گرد 930کے قریب فوجی، امدادی کارکن اور پولیس کام میں مصروف ہے۔