واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے سویڈن سے درخواست کی ہے کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے میں جلد بازی نہ کرے۔ سویڈن کی نئی حکومت نے گزشتہ روزاعلان کیا تھا کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست باقاعدہ طور پر تسلیم کرنے والا ہے۔
اگر ایسا ہوا تو مغربی یورپ میں سویڈن وہ پہلا ملک بن جائے گا، جس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہو۔
جمعہ کے روز نئے سویڈش وزیراعظم اسٹیفان لوویان نے اپنی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی کا اعلان کیا تھا۔