مغربی پابندیاں بے وقوفی ہے، ہماری معیشت پر اثر نہیں پڑا: پیوٹن

Vladimir Putin

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرائن میں مداخلت کی بنا پر امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے روس پر اقتصادی پابندیاں لگائی گئی تھیں لیکن ان پابندیوں کا روس کی معیشت پر کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ اس کایہ فائدہ ہو گا کہ روس کا چین، بھارت اور لاطینی امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھ جائے گا۔

وہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر پیوٹن نے ان پابندیوں کو محض بیوقوفی قرار دیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے صرف یہ ہوا ہے کہ دیگر ممالک کو روسی مارکیٹ میں پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ پابندیاں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور ان کی وجہ سے عالمی معیشت کو نقصان ہوا ہے۔