کے ای نیشیکوری نےجاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

Tennis

Tennis

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے ٹینس اسٹار کے ای نیشیکوری نے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں Milos Raonic کو شکست دی۔ جاپانی اسٹار دوسری مرتبہ جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا ہے، ٹوکیو میں Nishikori نے اپنے ہموطنوں کے سامنے شاندار کھیل پیش کیااور پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر جیتا۔

دوسرے سیٹ میں کینیڈین Milos Raonicچھائے رہے ، Raonicنے یہ سیٹ چھ چار سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں Nishikori پھر فارم میں دکھائی دیئےاور چھ چار کی جیت کے ساتھ دوسری مرتبہ جاپان اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔