آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین مشرف کیجانب سے پاکستانیوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد

All Pakistan Muslim League

All Pakistan Muslim League

کراچی : اللہ رب العزت عیدالاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی کی تقلید و پیروی میں اُمت محمدی کی جانب سے اداکردہ قربانی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور امت مسلمہ پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرماتے ہوئے ان کی حالت و حالات میں بہتری فرمائے جبکہ پاکستان کو دہشتگردی سمیت جملہ مسائل و مصائب سے نجات اور استحکام و ترقی عطا فرمائے تاکہ پاکستانی عوام امن و انصاف کے ساتھ اطمینان ‘ آسودگی اور خوشحالی کے ذریعے جمہوریت کے حقیقی ثمرات سے لطف اندوز ہو سکیں۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے عالم اسلاماور بالخصوص پاکستانی عوام کو عید الاضحی اور سعادت حج ادا کرنے والوں کو حج و اعتکاف کی مبارکباد کے ساتھ فریضہ قربانی اداکرنے والوں کو سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی سے نجات اور مستقل امن کے قیام کیلئے استحصال ‘ کرپشن اور نا انصافی سے نجات ضروری ہے مگر یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت نہ ہو اور حقیقی جمہوریت کیلئے شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے مگر دھونس ‘ دھاندلی ‘ جوڑ توڑ اور بد معاشوں کے سہارے اقتدار میں آنے والے کبھی ایسا نہیں ہونے دیں گے اسلئے انتخابی اصلاحات اور نظام کی اوورہالنگ کیلئے تمام فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اصلاحات کے آئینی اختیار کے ساتھ عبوری حکومت قائم کی جائے اور اصلاحات کے بعد شفاف انتخابات کے ذریعے اقتدار عوام کے منتخب حقیقی نمائندوں کے حوالے کیا جائے تو ملک سے نہ صرف دہشت گردی ‘ کرپشن اور نا انصافی و استحصال کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ جمہوریت کے ثمرات بھی عام پاکستانیوں تک پہنچیں گے جس سے حب الوطنی کو فروغ حاصل ہوگا اور وطن عزیز مستحکم ہو گا۔