اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ سیاسی بحران میں آصف زرداری کا مثبت کردار ہے، ملک کو بہتری کی جانب لے جانا ہو گا۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اس وقت ملک میں امن لانا ضروری ہے، ملک کو بہتری کی جانب لے جانا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کو میری جانب سے عید کی پیشگی مبارک باد ہے، طاہر القادری سے کیا باتیں ہوئیں فی الحال نہیں بتا سکتا۔