عیدالاضحی پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں: اسلم خان

Karachi

Karachi

کراچی : تنظیم محب وطن روشن پاکستان (ایم آر پی) کے وائس چیئرمین اسلم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عیدالاضحی پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں تا کہ عیدالاضحی پر دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو پائے ایک بیان میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک بلخصوص کراچی میں نہ ختم ہونے والی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ اس بات کا اشارہ ہیں کہ شہر قائد دہشت گردوں کے فل نشانے پر ہے۔

عیدالاضحی پر ملک دشمن قوتیں کراچی میں دہشت گردی کی کوئی منصوبہ بندی کرسکتی ہیں لہذا سیکورٹی کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں ہزاروں معصوم شہریوں کا خون بہا چکی ہیں موجودہ حالات میں حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔