عیدالاضحی پر اجتماعی قربانی کی عوامی ترجیح

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) عیدالاضحی کے قریب آتے ہی عوام کی بڑی تعداد جہان قربانی کے جانور خریدتے ہیں وہیں لوگوں نے اجتماعی قربانی کا بھی ارادہ کیا ہے۔

عیدالاضحی کے قریب آتے ہی عوام جانوروں کی خریداری کیلئے منڈی کا رخ کرتی ہے، لیکن اب بڑی تعداد میں عوام اجتماعی قربانی کوہی ترجیح دینے لگے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے پر جانور کی خریداری اور عید تک چارے پانی سمیت دیگر ذمہ داریوں سے نجات مل جاتی ہے۔

اجتماعی قربانی کا اہتمام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد سہولیات کی وجہ سے اجتماعی قربانی کرتے ہیں۔