اعجاز احمد کی ہدایت پر عید الاضحی کے پر فول پروف سیکورٹی انتظامات

Karachi Police

Karachi Police

گجرات (جی پی آئی)DPO گجرات رائے اعجاز احمد کی ہدائیت کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام مسالک کی مساجد، امام بارگاہیں، قادیانی عبادت گاہوں پر نماز عید کے لئے پولیس کی بھاری نفری ،PQRs اور ویلنٹیر تعینات کئے گئے ہیں۔

ضلع ہذا کی 1667مساجد ،120امام باگاہیں اور24قادیانی عبادت گاہوں پر4375پولیس افسران، ملازمان، ایلیٹ فورس، PQR’s، ویلنٹیر، لیڈی کنسٹیبلان کی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں ۔تاکہ عید الاضٰحی کے موقع پر کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو۔