پیرمحل (میاں اسدحفیظ سے) گورنر پنجاب نے اپنے آبائی علاقہ پیر محل کے قصبہ سند ھ یلیانوالی میں سیلاب متاثرین میں راشن اور عید گفٹ تقسیم کیے تفصیل کے مطابقگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے آبائی علاقہ پیرمحل کے قصبہ سند ھ یلیانوالی کے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول میں سیلاب زدگان کے 700 خاندانوں میں اپنی جیب سے عید گفٹس اور راشن کے پیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ ملک میں انصاف نام کی چیز دور دور تک نہیں آرہی ، اگرملک میں ڈیم بنے ہوتے تو بجلی 4 سے 5 روپے یونٹ میں بنتی۔ اگر ڈیم ہو تے تو سیلا ب نہ آتے اور سیلانی پانی زراعت کے استعمال ہوتا تو اس سے ملک خوشحال ہوتا۔خواتین کا ریپ کرنے والے سر عام پھرتے ہیں کوئی پوچھے والے نہیں ہے ، اگر ملک کو صیح طریقے سے چلنے ہے تو انصاف کا نظام ٹھیک کرانا ہو گا۔
انہوں نے کہا مصیبت کی اس گھڑی میں ہم عوام کے ساتھ ہیں اور ان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،انہوں نے کہاکہ زندہ قومیں قدرتی آفات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہیں اور پاکستان مسلم لیگ(ن) متاثرین کی بحالی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، آخر ی متاثرہ شخص کی بحالی تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ گورنر پنجاب نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور سیلاب سے متاثرین کی امداد کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی قلیل دنوں میں ہی بحالی کیلئے حکومت نے اربوں روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان اور متاثرہ اضلاع میں قائم ادائیگی سنٹرز پر رقوم کی شفاف تقسیم کرکے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کا حق ادا کر دیا ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سندھیلیانوالی میں پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا اکثریتی طبقہ کثافتوں ملا گندہ پانی پینے پر مجبور ہے جس کے باعث مختلف طرح کی بیماریاں اور متعدی امراض عام ہیں اور ہسپتالوں میں مریضوں کا رش ہے۔بطور گورنر میں نے پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور بہت ساری جگہوں پر یہ پلانٹس نصب بھی کر دیئے گئے ہیں جبکہ کلین واٹر سیو لائف منصوبہ کے تحت عملی اقدامات بھی واضح ہیں۔
اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید، میاں محمد رفیق، کرنل (ر) سردار ایوب گادھی،قائمقام ڈی سی او ملک خادم حسین جیلانی،ڈی پی او ڈاکٹر شہزاد آصف،ڈاکٹر کشف ریاض اللہ سمیت چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، عمائدین شہر اور دیگر افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سیلاب متاثرین کو ہر ممکن ریلیف، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار شدہ معیاری کھانا اور دیگر جملہ سہولیات کی فراہمی کیلئے قائمقام ڈی سی او ملک خادم حسین جیلانی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور مزید بہتر اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ گورنر پنجاب کے دورے کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔