جاپان: لاوے سے جھلس کر مرنے والوں کی تعداد 51 ہو گئی

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے ماؤنٹ اونٹیک آتش فشاں پر لاوے سے جھلس کر مرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔ 12 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ جاپان میں اوٹاکی گاؤں میں ماؤنٹ اونٹیک آتش فشاں تقریبا 10 روز قبل پھٹا تھا۔

اس وقت وہاں پر لوگوں کی بڑی تعداد سیاحت اور کوہ پیمائی میں مصروف تھی۔ آتش فشاں سے راکھ، پتھر اور لاوا نکلنے کا عمل اس قدر اچانک اور شدید تھا کہ لوگوں کو بھاگنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔

کئی افراد موقع پر ہی لاوے سے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ اب تک 51 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 12 افراد کی تلاش جاری ہے۔ خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آرہی ہے۔