مہمند (جیوڈیسک) مہمند ایجنسی کی تحصیل میں بارودی سرنگ میں دھماکے کے نتیجے میں تین پولیو ورکرز جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ پولیو ورکرز معمول کی مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے تھے۔
کہ اسی دوران ایک بارودی سرنگ پر پائوں پڑنے سے زوردار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 پولیو ورکرز جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔