کھٹمنڈو (جیوڈیسک) مذہبی تہوار منانے کے لئے جانے والوں کی بس کھائی میں گرنے سے 29 ہندو یاتری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ہندو یاتری مذہبی تہبوار منانے کے لئے نیپال کے علاقے دھن گاڑی سے جو گبڑا جا رہے تھے۔
کہ ان کی گاڑی دارالحکومت کھٹمنڈو کے مغربی ضلع دوتی میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہو گئے۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔