8 اکتوبر کے زلزلے کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا : الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے 8 اکتوبر کے زلزلے کی نوِِیں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والا قیامت خیز زلزلہ قومی تاریخ کا ایسا المناک سانحہ ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے 8 اکتوبر 2005ء کو آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے سانحہ کی نویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر قومی تاریخ کیلئے ایک المناک دن کی حیثیت رکھتا ہے جس روزآ نے والے قیامت خیززلزلہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور شہر کے شہر صفحہ ہستی سے مٹ گئے ، ہزاروں خاندان ختم ہوگئے ، ہزاروں افراد معذور اور زخمی ہوگئے۔

یہ قومی تاریخ کا ایک ایسا المناک سانحہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ، ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے اور تمام انسانوں کو زمینی و آسمانی آفات سے محفوظ رکھے۔