زلزلے کو نو سال بیت گئے ، بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم

Education

Education

مظفر آباد (جیوڈیسک) ملک میں آٹھ اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کو 9 سال بیت گئے، آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں میں سکول دوبارہ تعمیر نہ ہو سکے ، ہزاروں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

آٹھ اکتوبر کو ملک میں آنے والے بد ترین زلزلے کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں شدید تباہی آئی تھی اور ہزاروں افراد موت کی آغوش میں چلے گئے تھے۔ اس کے بعد سے اب تک کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر آج تک کوئی سکول تعمیر نہیں کیا گیا اور بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔