بھارتی شہریوں کا افریقی طالبعلموں پر ڈنڈوں شدید تشدد

Students

Students

نئی دلی (جیوڈیسک) شائننگ انڈیا اور سیکولر ازم کے دعویدار بھارت میں لوگوں نے نسل پرستی کو بنیاد بنا کر تین افریقی طالبعلموں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ مطابق بھارت میں تعلیم کی غرض سے آنے والے افریقی طالبعلموں کے ساتھ یہ بہیمانہ سلوک دلی میٹرو سٹیشن پر پیش آیا۔

مار پیٹ سے خوفزدہ طالبعلموں نے پولیس بوتھ میں پناہ لی تاہم پولیس اہلکار کی موجودگی کے باوجود جنونی ہندوؤں نے انہیں گھسیٹ لیا اور ڈنڈوں، مکوں اور لاتوں سے ان پر شدید تشدد کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری وہاں آ گئی اور جنونی ہندوؤں سے بمشکل ان کی جان چھڑائی۔

اس دوران جنونی افراد بھارت ماتا کی جے کے نعرے بھی لگاتے رہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق میٹرو میں سوار ایک خاتون نے ان طالبعلموں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا جس کے بعد ہجوم بے قابو ہو گیا۔ تاہم واقعہ کے بعد اس خاتون کا کہیں اتا پتا نہیں چل سکا۔ دوسری طرف افریقی طالبعلموں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نسل پرستی کے جاری سلسلے کا تسلسل ہے۔