مودی پاکستان کو گجرات نہ سمجھیں ہم بھرپور جواب دینا جانتے ہیں، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی گجرات نہیں ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف اسرائیل جیسے حربے استعمال کررہا ہے۔ نریندر مودی کو سمجھنا چاہیے کہ پاکستان بھارت کی ریاست گجرات نہیں ہے ہم کسی بھی حارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔