بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے سے ایک شخص ہلاک اور 324 زخمی ہوگئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 محسوس کی گئی جبکہ چینی ادارے نے زلزلے کی شدت 6.6 بتائی ہے۔۔ زلزلے سے چین کے صوبے یون آن کے کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
متعدد علاقوں میں لوگ خوف کے عالم میں باہر نکل آئے اور رات سڑکوں پر گزاری۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔