پی ٹی آئی کارکنوں کا ناشتہ نہ ملنے پر دھرنا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

PTI Workers

PTI Workers

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے ناشتہ نہ ملنے پر پارٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پسند کے کارکنان کو ناشتہ دیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا ڈی چوک پر جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان ے ناشتے اور کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔

تاہم آج کارکنان کو ناشتہ نہ ملنے پر کارکنان نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کو کہنا تھا کہ کارکنان کو ناشتہ برابری کی بنیاد پر نہیں دیا جا رہا بلکہ انتظامیہ اپنے من پسند کے کارکنان کو ناشتہ دے رہی ہے۔