آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈ کیلئے 5 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

ICC

ICC

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پیپلزچوائس ایوارڈ کے لئے 5 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا تاہم اس میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لئے 5 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے تاہم نامزد کھلاڑیوں میں کوئی بھی پاکستانی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

ایوارڈ کے لئے نامزد کھلاڑیوں میں انگلش ویمن ٹیم کی کپتان شیرلٹ ایڈورڈ، آسٹریلیا کے مچل جانسن، انڈین فاسٹ باولر بھونیشور کمار، سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز اور جنوبی افریقہ کے بولر ڈیل اسٹین شامل ہیں۔ آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈ کے حقدار کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے ہوگا جس کا اعلان 5 نومبر کو کیا جائے گا۔