لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے جاری رہے گا۔ لاہور میں گذشتہ روز شام کے اوقات سے ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں۔

جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ، آج صبح سے شہر کا درجہ حرارت معمول سے کافی کم رہا اور دوپہر میں شہر کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں شدید بارش کا امکان ہے جب کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔