لاہور (جیوڈیسک) گھٹنے کے انجری کے باعث فاسٹ بالر جنید خان آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے، فاسٹ بالر سہیل تنویر کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
جنید خان کی انجری، سہیل تنویر کی لاٹری نکل آئی، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل کیے جانے والے فاسٹ بالر جنید خان گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے، پی سی بی کے مطابق پریکٹس کے دوران انہیں گھٹنے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کا ایم آئی آر ٹیسٹ بھی کرایا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق فاسٹ بالر کو صحتیابی کیلیے مزید چار سے چھ ہفتے درکار ہیں، جس کے باعث انہیں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر کر دیا گیا اور وہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلیے بھی دستیاب نہیں ہونگے، پی سی بی ذرائع کے مطابق جنید خان کی جگہ فاسٹ بالر سہیل تنویرکو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
جنھوں نے اپنا آخری ون ڈے دسمبر دوہزار تیرہ میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا،پاک آسٹریلیا حالیہ سیریز کے آغاز سے قبل آل راوٴنڈر محمد حفیظ بھی انجری کے شکار ہوئے تھے۔