کوچی (جیوڈیسک) عالمی چیمپئن بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کوچی میں ہو گا۔ مہمان ٹیم کو سیریز میں اسپنر سنیل نرائن کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔
پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ نہرو اسٹیڈیم کوچی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک ایک سو بارہ ایک روزہ مچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں انسٹھ میچز میں کامیابی کے ساتھ ونڈیز کا پلڑہ بھاری ہے جبکہ پچاس میچز میں بھارت نے میدان مارا۔ آخری بار دونوں ٹیمیں نومبر دو ہزارتیرہ میں تین میچوں کی سیریز میں ٹکرائیں تھیں جس میں بھارتی ٹیم نے دو۔ ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔