داعش عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے: انجیلا مرکل

Angela Merkel

Angela Merkel

برلن (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ داعش عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ جاننور یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ داعش کیخلاف حملوں میں حصہ لینا پوری عالمی برادری کے بہترین مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش نہ صرف عرب خطے بلکہ یورپ میں بھی نوجوان طبقے کو متاثر کر کے اپنی طرف کھینچ رہی ہے جو کہ زیادہ خطرناک صورتحال ہے انہوں نے کہا کہ بعض ممالک داعش کیخلاف حملوں کا حصہ بننے کیلئے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور یہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ عالمی برادری کیلئے بھی باعث خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہادیوں کیخلاف لڑائی صرف امریکہ یا عرب ممالک کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ داعش سے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری عالمی برادری کو یکجا ہو کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔