عمران خان کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ کی ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کر دی، بلاول بھٹو کہتے ہیں نریندر مودی سمجھ لییں کہ پاکستان ریاست گجرات نہیں۔

عمران خان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں بھارتی جارحیت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ نواز شریف بتائیں کہ وہ بھارت کی جارحیت پر کیوں خاموش ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ لگتا ہے بھارت اسرائیل کو ماڈل بنارہا ہے۔ نریندر مودی سمجھ لییں کہ پاکستان ریاست گجرات نہیں ہم بھرپور جواب دے سکتے ہیں۔