برطانوی کرکٹر کیون پیٹرسن نے اپنی سوانح عمری جاری کر دی

Kevin Pietersen

Kevin Pietersen

انگلینڈ (جیوڈیسک) برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے اپنی سوانح عمری جاری کر دی ہے۔

اپنی اس کتاب میں کیون نے ٹیم کے سابق کوچ اینڈی فلاور اور متعدد ساتھیوں پر تنقید کی ہے اور انہیں ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

پیٹرسن نے وہ تمام حالات بھی تحریر کئے ہیں جس کے تحت ان سے 2008 میں کپتانی واپس لے لی گئی تھی۔ یہ کتاب مستقبل میں متنازعہ ہو سکتی ہے۔