کورنگی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کا میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل، کورنگی،اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کر کے انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کی مثالی کارکردگی عید قرباں پر جانوروں کی آلائیشوں کو برق رفتاری کے ساتھ اٹھا نے اور صفائی و ستھرائی کی انجام دہی کو جاری رکھ کر صحت مند ماحول کے حوالے سے بازی لے گیا۔ضلع کورنگی میں عیدالاضحی کے تینوں دن مجموعی طور پر 2لاکھ سے زائد آلائیشوں کو اٹھا کر دفن کیا گیا گلیوں اور قربان گاہوں کی فنائل سے دھلائی کے بعد محلوں کے ساتھ مساجد و مدارس اور اجتماعی قربان گاہوں کے منتظمین اور عوام کی جانب سے اطمینان کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کا میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ عیدالاضحی کے تینوں دن تمام زونز کا مسلسل دورہ کر کے انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سپریٹنڈنڈ انجینئربلدیہ کورنگی پریم چند ، XEN بی اینڈ آر طلعت محمود، ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ،ڈائیریکٹر پارکس جاوید علی خان،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز،کورنگی زون کے فوکل پرسن مبین صدیقی،لانڈھی زون کے فوکل پرسن سلیم رضابھی موجود تھے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے عید الاضحی کے موقع پر بہتر انتظامات کی انجام دہی پر بلدیہ کورنگی اور تمام زونز کے افسران و ملازمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کورنگی عوامی خدمت سے سرشار اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ عوامی تعاون کے زریعے ضلع کورنگی کو ہر شعبے میں شہر کا مثالی ضلع بنائے گی۔
دورے کے موقع پر شاہ فیصل زون اور کورنگی زون کے اطراف جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ اور پی اے ایف فیصل ائر بیس کے اطراف کے علاقوں کا معائنہ کر کے قربانی کے جانوروں کی آلائیشوں کو برق رفتاری کے ساتھ اٹھانے کے حوالے سے ترتیب دئے گئے ہنگامی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ، پی اے ایف فیصل ائر بیس کے اطراف پروازوں میں کسی بھی قسم کا خلل نہ آنے کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کی جانب سے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔
اور الحمداللہ عوام کے تعاون سے ہم اپنے ہنگامی پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے نہ صرف ہوائی اڈوں کے اطراف بلکہ علاقائی سطح پر بھی صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنانے میں سر خرو ہوئے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہا کہ عیدالاضحی کے تینوں دن آلائیشوں کو برق رفتار ی کے ساتھ اٹھا کر دفنانے کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی ستھرائی کے انجام دہی معمول کے مطابق انجام دی جارہی ہے اور انشاء اللہ عوامی تعاون کے زریعے عیدالاضحی کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع کورنگی کے چپے چپے میں صاف ستھرا سرسبز اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔