طاہر القادری کے پیچھے عید کی نماز ادا کرنے والوں کی نماز نہیں ہوئی، حنیف جالندھری

Hanif Jalandhari

Hanif Jalandhari

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاق المدارس کے جنرل سیکریٹری قاری حنیف جالندھری نے کہا ہےکہ طاہر القادری کے پیچھے عید کی نماز ادا کرنے والوں کی نماز نہیں ہوئی ہے۔

قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ ڈی چوک پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں نماز عید ادا کرنے والوں کی نماز نہیں ہوئی ہے کیونکہ طاہرالقادری نے نماز کے دوران رکوع اور سجود اشاروں کے ذریعے ادا کیے جبکہ ان کے پیچھے مقتدی صحت مند تھے جنہوں نے باقاعدہ رکوع اور سجود ادا کیے جس سے شرعی مسئلے کے تحت معذور امام کی اقتدا میں صحت مند مقتدیوں کی نماز ادا نہیں ہوتی۔

قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پیچھے نماز عید ادا کرنے والے افراد اللہ کے حضور معافی مانگیں اور توبہ استغفار کریں کیونکہ ان کی عید کی نماز ادا نہیں ہوئی ہے۔