کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرنا انتہائی گھٹیا حرکت ہے، پیپلز پارٹی کشمیر سے متعلق اپنے موقف پر قائم رہے گی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ بھارت میں برداشت کا مادہ نہیں ہے، اس طرح ممالک کے درمیان تعلقات نہیں چل سکتے، ایک چھوٹے سے بیان سے بھارتی بوکھلا گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت پر خاموش نہیں رہیں گے، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ہم خاموش رہیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔