سبی شہر اور گردونواح میں عید الاضحی کی نماز دو سو زائد مقامات پر ادا کی گئی

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) سبی شہر اور گردونواح میں عید الاضحی کی نماز دو سو زائد مقامات پر ادا کی گئی سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ بخاری گرائونڈ میں منعقد ہوا سبی، لہڑی، بختیار آباد، ڈھاڈر ،حاجی شہر، سمیت گردونواح کے علاقوں میں دو سے زائد مقاما ت پر عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی سبی میں سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ بخاری گرائونڈ میں منعقد ہوا سبی شہر کے تمام مساجدوں اور عیدگاہو ں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

پولیس اہلکار نماز عید کی ادائیگی کیلئے آنے والوں کی جامع تلاشی لے رہے تھے سبی شہر میں نماز عید سخت سیکورٹی کی نگرانی میں ادا کی گئی نماز کے اختتام پر ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ،علاوہ ازاں کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، ڈی آئی جی افتخار الحق،ڈی پی او سردار زادہ محمد انور کھیتران ،ڈی ایس پی نصیب اللہ کھوسہ، نے عیدالاضحی سبی میں منائی سبی کے قبائلی معتبرین سیاسی و سماجی رہنما اور افیسران اور صحافی برادری نے ان کی رہائش گاہ جا کر انہیں عید کی مبارکباد دی جبکہ رکن قومی اسمبلی میر دوستین ڈومکی نے عید الاضحی کوئٹہ اور صوبائی وزیر سردار سرفراز خان ڈومکی، سابق ضلع ناظم سردازادہ حیربیار خان ڈومکی، سابق ضلع ناظم میر علی مردان ڈومکی،سابق وفاقی وزیر میر حسن ڈومکی، سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی نے عیدالاضحی اپنے آبائی شہر لہڑی میں منائی سندھ اور بلوچستان سے ڈومکی قبائل کے معتبرین سیاسی سماجی شخصیات، قبائلی شخصیات ،سمیت معزز شہریوں نے ان کے آبائی شہر جاکر عید کی مبارکباد دی۔